Tuesday, May 21, 2024

دہشتگردی ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں ، اکشے کمار

دہشتگردی ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں ، اکشے کمار
February 18, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) پلوامہ سازش بے نقاب ہونے کے باوجود مودی سرکار اس کے تانے بانے پاکستان سے جوڑنے میں دن رات کوشاں ہے مگر بھارتی  سیاستدانوں ، پروفیسرز کے بعد اب  بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے بھی  اسے جھٹلا دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی  جس میں صحافی نے ان سے پوچھا کہ دہشتگردی کیساتھ پاکستان کا ذکر ہوتا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا بالکل نہیں ، دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں ۔ اکشے کمار نے کہا کہ دہشتگردی کبھی بھی  کسی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی  تو اپنے ہی ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں ۔ اس سے قبل نوجوت سنگھ سدھو بھی  پلوامہ واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی سختی سے مذمت کر چکے ہیں جب کہ ایک بھارتی پروفیسر نے الزام نریندر مودی پر ہی عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی  مودی کی جماعت سرحدوں کے تنازعے پر  سیاست کھیلتی ہے ۔