Monday, September 16, 2024

دہشتگردی سے عوام کے جمہوری حق کو دبایا نہیں جا سکتا ، جیریمی ہنٹ

دہشتگردی سے عوام کے جمہوری حق کو دبایا نہیں جا سکتا ،  جیریمی ہنٹ
July 28, 2018
لندن  (92 نیوز) برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کامیاب انتخابات پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے عوام کے جمہوری حق کو دبایا نہیں جا سکتا۔ برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے پاکستان کے انتخابات اور اس کے نتائج کے حوالے سے جاری بیان میں پرامن اور شفاف انتخابات پر الیکشن کمیشن کے کردار کو سراہا ۔ انھوں نے کہا پاکستانی عوام نےثابت کردیا کہ بیس کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ملک میں انتخابات کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ جیریمی ہنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اب منتخب نمائندوں کی ذمےداری ہےکہ وہ اقتدار کی کامیاب منتقلی کیلئے مل کر کام کریں۔