Thursday, April 25, 2024

دہشتگردوں کےعلاج معالجہ کیس میں سلیم شہزاد کی ضمانت منظورہوگئی

دہشتگردوں کےعلاج معالجہ کیس میں سلیم شہزاد کی ضمانت منظورہوگئی
March 11, 2017
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کا نیا سیاسی سفر کہیں یا کچھ اور؟ اے ٹی سی میں پُرانے دوست انیس قائم خانی سے ملاقات ہوگئی، دوسری جانب عدالت نے سلیم شہزاد کی دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کےمطابق  نیا سیاسی سفر کہیں یا کچھ اور؟ اس کا تو مستقبل میں سب پتہ چل جائے گا لیکن فی الحال تو پُرانے سیاسی رفیق عدالت میں ایک ہوگئے۔۔ پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی آگے بڑھ کر ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد سے گلے ملے اور خیریت بھی دریافت کی، صحافی نے سلیم شہزاد سے سوال کیا کہ ایم کیو ایم والوں نے آپ کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے، جس پر سلیم شہزاد بولے یہ تو وہی بتائیں گے، میں نے تو بائیس اگست کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیاست میں نیا بھونچال آںے والا ہے، جیل سے باہر آنے دیں، بڑے بڑے ناموں کے بارے میں بہت کچھ بتاوں گا۔ اے ٹی سی نے دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں سلیم شہزاد کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے سلیم شہزاد کا پاسپورٹ ضبط کرکے بیرون ملک سفر پر پابندی لگادی، کیس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، وسیم اختر، روف صدیقی، قادر پٹیل اور عثمان معظم پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔