Friday, April 26, 2024

دہشتگردوں کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،عمران خان

دہشتگردوں کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،عمران خان
August 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام دہشتگردوں کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ قوم کے محافظوں نے لازوال قربانیاں دیکر پاکستان اور پاکستانیوں کا تحفظ کیا ہے۔ دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے میں پیغام میں کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پاکستان بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنا اور پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانیں گنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر وحشیانہ حملہ ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے جس میں ایک سو تیس جانیں ضائع ہوئیں، اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ آج ہمیں دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کیلئے الفاظ سے آگے بڑھ کر سوچنا ہو گا ۔ بین الاقوامی برادری بھی دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کیلئے مشترکہ کاوشیں کرے۔