Friday, March 29, 2024

دہشتگردوں کے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا انکشاف

دہشتگردوں کے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا انکشاف
April 21, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) دہشتگردوں کےسوشل میڈیا کا سہارا لینے کا انکشاف ہوا ہے ، دہشتگرد  رابطوں کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں ،نیکٹا نے پی ٹی اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔

نیکٹا رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں  کی جانب سے رابطوں کے لیے اب بھی افغان موبائل نیٹ ورک استعمال کیا جا رہا ہے ۔ نوکروڑ سموں کی بندش، 1 ہزار ویب سائٹس اور تین ہزار سے زائد سوشل میڈیا پیجز کی بندش ناکافی قرار دیدی گئی۔

نیکٹا نے پی ٹی اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا ہے۔ نیکٹا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ رابطے کو چیک کرنا بہت مشکل ہے اور قانون میں بھی سقم موجود ہیں۔

نیکٹا کے مطابق   الیکٹرانک کرائمز ایکٹ  قومی سلامتی کے انفرا اسٹرکچر پرسائبر حملے رکوانے میں ناکام رہا ہے ۔

انسداد دہشت گردی کےلئے نیکٹا  نے سفارش کی ہے کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ  میں سائبر حملوں کے دفاع کی شقیں شامل کی جانی چاہیئں۔ ہر سی ٹی ڈی میں سائبر سرویلنس یونٹ بنانے کی بھی تجویز دیدی۔