Monday, September 16, 2024

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے کسی وارنٹ کی ضرورت نہیں : ڈی جی رینجرز سندھ

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے کسی وارنٹ کی ضرورت نہیں : ڈی جی رینجرز سندھ
August 13, 2016
کراچی(92نیوز)ڈائریکٹرجنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے کسی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے ، جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں آخری دہشت گرد تک اپریشن جاری رہے گا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی ایکسپو میں آباد کے زیر اہتمام پاکستان میں تعمیراتی صنعت، مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر سیمینار میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی شریک ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں نے مشکل حالات میں بھی کام کیا ہے سی پیک منصوبے میں بھی مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ کراچی سمیت سندھ میں رینجرز کی کارروائیوں پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیئے اختیارات دیئے گئے ہیں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہیں  کسی وارنٹ گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں 6800 ملزمان پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا شواہد بھی پولیس کے حوالے کیئے۔ پولیس 6000 مقدمات میں چالان عدالتوں میں پیش کرچکی ہے۔  کراچی سے 855 ٹارگٹ کلرز پکڑے  70 فیصد ٹارگٹ کلرز مارے گئے ۔