Sunday, May 12, 2024

دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے  جوان سپرد خاک

دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے  جوان سپرد خاک
September 15, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) افغان سرحد پار سے دہشتگردوں کے دو حملوں میں شہید ہونے والے چار جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ سرحدوں پر قوم کے بہادر سپوت مسلسل دشمن کے خلاف لڑنے میں مصروف ہیں ، ایک طرف پاک فوج کے جوان افغان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں تو  دوسری جانب  بھارت نے بھی سرحدوں پر نیا محاذ کھول رکھا ہے۔ دیر میں سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف جوانوں پر بزدل دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لانس نائیک شعیب سواتی، لانس نائیک امین آفریدی اورسپاہی کاشف علی شہید ہوئے، شمالی وزیرستان کے علاقے اباخیل میں پٹرولنگ پارٹی پر حملے کے نتیجے میں  23 سالہ سپاہی اختر حسین نے جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو شرپسند جہنم واصل ہو گئے۔ شہید کاشف علی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں نوشہرہ سپین کانے میں ادا کی گئی ، فرنٹیئر کور کے شہید جوان سید امین کی نماز جنازہ آبائی علاقہ اکا خیل میں ادا کی گئی، شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے زور دیا کہ  افغان حکومت  اپنے علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے اور سرحدی علاقوں بالخصوص حساس مقامات پر سکیورٹی میں اضافہ کرے۔ اھر  بھارت بھی سرحدوں پر سیزفائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنےلگا ۔  حاجی پیر، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلااشعال فائرنگ کے نتیجے میں حولدار ناصر حسین  اور خاتون شہید جبکہ4 خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوئے ۔ [caption id="attachment_240704" align="alignnone" width="500"]   دہشتگردوں کے حملے ‏  جوان سپرد خاک  راولپنڈی ‏  ‏92 نیوز  افغان سرحد ‏ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے جوان سپرد خاک[/caption] شہید حوالدار ناصر حسین کی نارووال میں پوری فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی ۔ سرحدی دہشتگردی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ، پاکستانی حکام نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سپرد کیا۔