Monday, September 16, 2024

دہشتگردوں کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں : چودھری نثار

دہشتگردوں کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں : چودھری نثار
February 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی گیدڑ  بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں  سب کو مل کر دہشت گردوں کا راستہ روکنا ہوگا شہری اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور فرض شناس ہونے کا ثبوت دیں۔ تفصیلات کےمطابق  وزارت داخلہ میں میڈیا ہاوسز اور پپرائیویٹ سکولوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کا کہنا تھا کہ کہ سیکیورٹی کے معاملے پرپولیس کے ساتھ سب کو آنکھ اور کان کھلے رکھنے چاہئیں ہم دہشت گردوں کی گیدڑبھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں دہشت گرد جعلی دھمکیوں سے خوف پھیلانے کی کوشش کرتے  ہیں ۔ میڈیا ہاوسز کی سیکیورٹی سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر میڈیا ہاؤس کی چھت ہر مشین گن سے مسلح اہلکار تعینات ہوگا۔میڈیا دفاتر کی سیکیورٹی سے متعلق ایس پی سطح کے افسر کوفوکل پرسن تعینات کیا جائے گا اجلاس میں میڈیا ہاوسز کو مشروط طور پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میڈیا ہاوسز چاہیں تو انہیں پندرہ ہزار فی کس کے حساب سے ایف سی اہلکار بھی فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وقارالنسا کالج واقع میں کوارڈینیشن کا شدید فقدان نظر آیا ۔ انہوں نے اس واقعہ میں خوف وہراس  کا باعث بننے  والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔ پرائیویٹ سکولوں کے رہائشی علاقوں کے قیام سے متعلق چئیرمین سی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سکول 90کی دہائی سے رہائشی علاقوں میں قائم ہیں سکول مالکان کو متبادل جگہ پلاٹ بھی الاٹ کئے گئے ہیں ۔ چودھری نثار علی خان نے میڈیا ہاوسز ، پرائیویٹ سکول اور تجارتی مراکز کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ ناکوں پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور اور دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کے بہانے تنگ کرنے کی شکایت  کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ  پولیس اور ایف آئی اے  شہریوں کے ساتھ رویہ بہتر رکھیں اجلاس میں وزیر مملکت برائےکیڈ طارق فضل چوہدری کے علاوہ میڈیا کے نمائدوں نے سیکیورٹی سے متعلق وزیر داخلہ کو مختلف تجاویز بھی دیں۔