Thursday, March 28, 2024

  دہشتگردوں کی کمرتوڑکر فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں حکومتی رٹ قائم کردی  : عاصم سلیم باجوہ

  دہشتگردوں کی کمرتوڑکر فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں حکومتی رٹ قائم کردی  : عاصم سلیم باجوہ
July 12, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاک  فوج  کے ترجمان  میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ  کاکہنا ہے کہ آپریشن  ضرب عضب   نے  دہشت  گردوں کی  کمر  توڑ دی ، فاٹا کی تمام  ایجنسیوں میں  حکومت کی رٹ  قائم کردی ہے ، قبائلی علاقوں میں آپریشن  ضرب  عضب  کامیابی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ  دہشت  گرد بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن  پاک فوج   کے  جوان چن چن کر انہیں  نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی فاٹا میں اب  ایسا کوئی علاقہ نہیں  رہا جہاں حکومت کی رٹ  قائم  نہ  ہو  گئی ہو ترجمان  پاک  فوج کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے  ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں میں  پولیو مہم کی بھی نگرانی کر رہی ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں متحدہ  عرب امارات  کی حکومت  کا بھرپور تعاون  حاصل ہے،  انہوں نے  کہا والدین بچوں کی ویکسین کرانے کی طرف راغب ہو رہے ہیں  اور تازہ اعدادو شمار کے مطابق فاٹا  سے  پولیو کیسسزمیں نمایاں کمی  آئی ہے ۔