Tuesday, April 23, 2024

دہشتگردوں کی کمرتوڑدی:وزیراعظم کی ورلڈ بنک کے وفد سے گفتگو

دہشتگردوں کی کمرتوڑدی:وزیراعظم کی ورلڈ بنک کے وفد سے گفتگو
April 2, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ، اقتصادی بہتری اور تعلیم کا معیار بلند کرنا ترجیحات  میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن کارروائیاں کی ہیں۔ عالمی بینک کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے، ملک میں افراط زر کی شرح تیرہ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ بہتر پالیسیوں سے مالیاتی خسارے میں  بھی کمی آئی ہے، وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرتےہوئے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ۔ اس موقع پر عالمی بینک کے وفد نے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔