Friday, May 3, 2024

دہشتگردوں کی معاونت :  ایم کیوایم رہنما حماد صدیقی سمیت 10افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردوں کی معاونت :  ایم کیوایم رہنما حماد صدیقی سمیت 10افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری
August 3, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چائینہ کٹنگ غیر قانونی لیز اور مبینہ طور پر دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں ایم کیوایم کے رہنما حماد صدیقی اور کے ڈی اے کے ڈائریکٹر سمیت 10 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےچائنہ کٹنگ اور زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں گرفتار ملزم مجیب اللہ صدیقی اور فیصل مسرور صدیقی کو پولیس نے شواہد سے بھرے صندوق کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں نے شہر میں لیاری ایکسپریس وے باتھ آئی لینڈ  سرجانی اور دیگر علاقوں میں ڈھائی ہزار سے  زائد پلاٹوں کی چائنہ  کٹنگ کرکے انہیں فروخت کیا  جبکہ 62 غیر قانونی فائلوں کے ذریعے شادی ہالز بھی بیچ ڈالے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماوں اور کے ڈی اے کے اعلیٰ افسروں کے نام بھی بتائے ہیں ۔ ملزموں کے مطابق انہوں نے دس بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپوں لندن بھجوائے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصل مسرور صدیقی اور مجیب اللہ صدیقی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی ، محمد حسین ، کے ڈی اے کے ڈائریکٹر شاکر،نجم الزماں محمد عارف اور الیاس سمیت 10 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔