Tuesday, April 23, 2024

دہشتگردوں کی افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں 7ہلاک

دہشتگردوں کی افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں 7ہلاک
October 2, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) دہشتگردوں نے ایک بار پھر سرحد پار افغانستان سے  جارحیت کی کوشش کرتے ہوئے پاکستانی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی موجودگی پاکستان اورخطے کیلئے بڑا خطر  ہے ، دہشتگردوں کی سرحدی نقل وحرکت روکنے کیلئے باڑ کی تعمیر کا سلسلہ جاری  ہے ۔ باڑ، قلعوں، سرحدی چوکیوں اور کڑی نگرانی سے پاک ،افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت قریباً ختم ہوچکی ۔ بوکھلائے دہشتگرد سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنانے لگے  ،  شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحد پر بھی دہشتگردوں کا پھر حملہ  کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پار افغانستان سے شمالی وزیرستان کی سرحدی چوکی پر حملہ کیا، پاکستانی چوکی سے دہشتگردوں کومنہ توڑ جواب دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ۔