Saturday, May 11, 2024

دہشتگردوں کی افغانستان سے سرحد پار سے فائرنگ ، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فضل واحد شہید

دہشتگردوں کی افغانستان سے سرحد پار سے فائرنگ ، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فضل واحد شہید
January 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) دہشتگردوں نے افغانستان سے سرحد پار سے فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سپاہی فضل واحد شہید ہو گئے۔

سپاہی فضل واحد شہید کی عمر 25سال، تعلق شانگلہ سوات سے تھا۔ دہشتگردوں نے ضلع مہمند کے سرحدی علاقے میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔