Monday, September 16, 2024

دہشتگردوں کو کسی صورت دوبارہ سراٹھانےنہیں دینگے : آرمی چیف

دہشتگردوں کو کسی صورت دوبارہ سراٹھانےنہیں دینگے : آرمی چیف
January 31, 2017
اسلام آباد(92نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کوکسی صورت دوبارہ سراٹھانے نہیں دینگے۔ضرورت پڑنے پر آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جاسکتاہے۔ تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کو کسی صورت میں دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے۔ شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ  ضرورت پڑنے پر آپریشن کے دائرے کار بڑھایا جاسکتاہے۔