Sunday, September 8, 2024

دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے : آرمی چیف

دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے : آرمی چیف
August 14, 2017

لاہور(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں اور دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے ۔

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا بارود ختم ہوجائے گا لیکن ہمارے جوانوں کے سینے ختم نہیں ہونگے ۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ آئین اور قانون کی حکمرانی میں ہے ۔ ہم پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر دم لیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ادارہ ایمانداری سے کام کررہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 65،71 اور کارگل کی جنگ میں بہت قربانیاں دیں ، ہم پر شہیدوں کا قرض ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وہ قوم  ہیں جس نے جس نے سیاچین پر پورا گلئیشر کھود ڈالا اور اپنے سارے فوجی نکال لئے ۔ ہم دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملائیں گے ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پرچم کشائی کی عمدہ تقریب پر ڈی جی رینجرزکو مبارکباد بھی دی ۔