Friday, March 29, 2024

دہشتگردوں نے فرانزک رپورٹ سے بچنے کا توڑ بھی نکال لیا

دہشتگردوں نے فرانزک رپورٹ سے بچنے کا توڑ بھی نکال لیا
November 28, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں دہشت گردوں نے فرانزک رپورٹ سے بچنے کا توڑ نکال لیا،  ٹارگٹ کلنگ کے وقت پستول کی فائرنگ پن تبدیلی کی جاتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں دہشت گردوں نے فرانزک رپورٹ سے بچاو کا نیا توڑ نکال لیا، ذرائع نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے وقت پستول کی فائرنگ پن میں تبدیلی لاتے ہیں، فائرنگ پن میں تبدیلی کے باعث فارنزک رپورٹ پُرانے واقعات سے میچ نہیں ہو پاتے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خول ایک دوسرے سے میچ نہیں ہوئے،دہشت گردوں نے فائرنگ پن تبدیل کرکے تین مختلف کارروائیاں کیں، دہشت گردوں کے پاس کم از کم تین نائن ایم ایم پستول تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو کنیز فاطمہ سوسائٹی، راشد منہاس اور یونیورسٹی روڈ واقعات سے مجموعی طور پر چوبیس خول ملے، گزشتہ روز کے واقعے کو پانچ نومبر کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔