Friday, March 29, 2024

دہشتگردوں سےتعلق کے الزام میں سی ٹی ڈی کانسٹیبل عرفان حسن برطرف

دہشتگردوں سےتعلق کے الزام میں سی ٹی ڈی کانسٹیبل عرفان حسن برطرف
January 9, 2017

کراچی(92نیوز)کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے کانسٹیبل عرفان حسن کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں سی ٹی ڈی اسپیشل برانچ کےکانسٹیبل عرفان حسن کو برطرف کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان حسن نے دہشتگردوں کو سی ٹی ڈی کی منصوبہ بندی سے پیشگی آگاہ کیا تھا ۔ کال ڈیٹا کا ریکارڈ پتہ چلنے کے بعد عرفان حسن کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا مزید کہناہے کہ شوکاز نوٹس کے جواب میں کانسٹیبل نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کے بعد اس کی برخاستگی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔