Saturday, May 18, 2024

دہشتگردوں سے تعلق کا شبہ : جرمنی نے اپنے دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا

دہشتگردوں سے تعلق کا شبہ : جرمنی نے اپنے دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا
March 22, 2017
برلن (92 نیوز) جرمنی نے دہشتگردوں سے تعلق کے شبے میں گرفتار اپنے دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔یہ جرمن  تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جرمن وزارت داخلہ کے مطابق  دونوں نوجوانوں کوگزشتہ ماہ دہشتگردحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں  مرکزی شہر گوٹنجن سے گرفتار کیا گیا تھا اور انکے قبضے سے ایک بندوق، داعش کا جھنڈا اور لٹریچر برآمد ہوا تھا۔ ۔ستائیس اور بائیس سالہ نوجوان جرمنی میں پیدا ہوئے تاہم انکے والدین کا تعلق الجیریا اور نائیجیریا سے ہے۔ ۔دونوں کیخلاف پولیس دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔ وزارت داخلہ  کے مطابق دونوں کے جرمنی میں داخلے پر تاحیات پابندی ہوگی۔