Sunday, September 8, 2024

دہشتگرد پاکستان سے نہیں ،افغانستان سے حملے کر رہے ہیں ،وزیراعظم

دہشتگرد پاکستان سے نہیں ،افغانستان سے حملے کر رہے ہیں ،وزیراعظم
November 30, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک امریکی جریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردوں سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے حملے کر رہے ہیں ۔ نشاندہی کے باوجود افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔ مذاکرات کے علاوہ افغان مسئلے کا کوئی دوسرا حل نہیں ۔
امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحد کے اندر حقانی نیٹ ورک سمیت تمام شدت پسندو گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے ۔ اگر امریکہ کے پاس حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانوں سے متعلق معلومات ہیں تو فراہم کریں ۔ پاکستان خود ان کے خلاف کارروئی کرے گا۔
پاکستان میں ہونے والے حملوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپنایا اور کہا کہ یہ حملے سرحد پار سے ہو رہے ہیں اور پاکستان شدت پسندوں کے افغانستان میں محفوظ ٹھکانوں کی نشاندہی بھی کر چکا ہے۔