Friday, April 26, 2024

دہشتگرد رحم کے مستحق نہیں، آپریشن ضرب عضب میں ایک لاکھ نوے ہزار فوجی شریک ہیں، شوال کا علاقہ کلیئر کرا لیا: طارق فاطمی

دہشتگرد رحم کے مستحق نہیں، آپریشن ضرب عضب میں ایک لاکھ نوے ہزار فوجی شریک ہیں، شوال کا علاقہ کلیئر کرا لیا: طارق فاطمی
July 24, 2015
واشنگٹن (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے دہشتگرد رحم کے قابل نہیں۔ طالبان کے خلاف آپریشن میں افغان سرحد کے قریب شوال کا علاقہ کلیئر کرا لیا۔ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔ واشنگٹن میں امریکی ادارے ہیریٹیج فاؤنڈیشن میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں ایک لاکھ نوے ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں اور آپریشن میں ایف سولہ طیاروں سمیت ہر قسم کا اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لے پرامن افغانستان ضروری ہے۔ افغان صدر قیام امن کے لیے مؤثر کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اقتصادی راہداری سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ چین نے پاکستان میں رواں برس چھالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور توانائی کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان کی معاونت کر رہا ہے۔ ایران سے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔