Sunday, April 28, 2024

دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اسنائپرزاہم کرداراداکررہےہیں: آرمی چیف

دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اسنائپرزاہم کرداراداکررہےہیں: آرمی چیف
November 2, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور پاک فوج کی ریفل ایسوسی ایشن کے36ویں مقابلوں میں شرکت کی، آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسنائپرز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب آرمی فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور پاک فوج کی ریفل ایسوسی ایشن کے  36 ویں مقابلوں کا معائنہ کیا ، 4 ہفتوں تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں آرمی ،پاک فضائیہ، نیوی ، پولیس، رینجرز، ایف سی  اور کوسٹ گارڈ سمیت 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔ آرمی چیف نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر آرمی چیف نے مقابلوں میں حصہ لینے والے شوٹرز اور ٹرینرز کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور کہا کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسنائپرز فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشن کی تکمیل کے لئے تربیت کا اعلیٰ معیار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، آرمی چیف نے کہا کہ تربیت فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت ہے۔