Friday, May 17, 2024

'دہشت گردی کےخلاف 34 اسلامی ملکوں کا اتحاد خوش آئند'

'دہشت گردی کےخلاف 34 اسلامی ملکوں کا اتحاد خوش آئند'
December 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف 34 اسلامی ممالک کے اتحاد کے اعلان کو پاکستان نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے تفصیلات کا انتظار ہے جس کے بعد اتحاد میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 34 اسلامی ممالک کا اتحاد خوش آئند ہے۔ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے کئے گئے اتحاد کے اعلان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہے اور اس ضمن میں عالمی برادری کی جانب سے اٹھائے گئے تمام تر مثبت اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والا 34 اسلامی ممالک کا اتحاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار دادا رکریگا۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے جس کے بعد اتحاد میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔