Tuesday, April 23, 2024

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے: ترجمان دفتر خارجہ
May 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایف سولہ طیاروں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی ذمہ داری سب کی مشترکہ ہے۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خاتمے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔