Friday, April 19, 2024

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیع ضروری ہے: نواز شریف

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیع ضروری ہے: نواز شریف
March 21, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس۔ وزیراعظم نے ارکان کو فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اعتماد میں لیا۔ کہتے ہیں کہ ایسا عدالتی نظام لانا چاہتے ہیں کہ کبھی فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑے۔ مخالفین کے الزامات کو سنجیدہ نہ لیا جائے ہر امتحان میں سرخرو ہونگے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس تاخیر سے بلانے پر ارکان سے معذرت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مخالفین کے الزامات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ نواز شریف نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ عوامی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں ہم ہر امتحان میں سرخرو ہونگے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتوں میں توسیع ضروری ہے۔ تمام پارلیمانی جماعتوں کا اتفاق رائے خوش آئند ہے، ملک کی بہتری کے لئے سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہئیے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2016 حکومت کی کامیابیوں کا سال تھا۔ نومولود سیاستدانوں نے جمہوریت کے خلاف سازش بنی۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر کبھی سودا نہیں کریں گے۔ الزامات کی نہیں اقدار کی سیاست کی۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے نعرے ہوا ہوگئے، اصل تبدیلی ہم لائے، 2013 اور آج کے پاکستان میں تبدیلی عوام محسوس کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا عدالتی نظام لانا چاہتے ہیں کہ کبھی فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزرا کی جانب سے اپنی اپنی وزارت کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔