Sunday, September 8, 2024

دہشت گردی کیخلاف جنگ مزید تیز کرینگے: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ

دہشت گردی کیخلاف جنگ مزید تیز کرینگے: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ
August 22, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہر قیمت پر عملدرآمد فوری یقینی بنایا جائے۔ ارض پاک پر دہشت گردی کی کسی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم لاہور میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اور تیز اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارض پاک پر دہشت گردی کی کسی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر سانحہ اٹک کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔