Friday, April 26, 2024

دشمن قوتوں کی پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکیں، آرمی چیف

دشمن قوتوں کی پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکیں، آرمی چیف
August 21, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکیں ہیں ، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف کی ملک دشمن عناصر کو سخت تنبہہ کی۔ بولے قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بہادری اور کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام فورسز کی امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان دیرپا امن اور سلامتی کے لیے تمام قوتوں کی حمایت کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت مکہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے فریضہ حج ادا کر دیا اور ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔۔