Wednesday, May 1, 2024

دہشت گردی کا کوئی مذہب فرقہ یا قومیت نہیں،آرمی چیف

دہشت گردی کا کوئی مذہب فرقہ یا قومیت نہیں،آرمی چیف
May 7, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب فرقہ یا قومیت نہیں ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز جنگ لڑی ۔مشترکہ قومی سوچ کے تحت دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں دوسری قومی سلامتی ورکشاپ بلوچستان  کے شرکا سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں ۔ اس موقع پر کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے، دو ہفتوں پر محیط ورکشاپ کا مقصد اہم قومی سلامتی امور سے آگہی دینا، ورکشاپ کے شرکاء کی استعداد کار میں اضافہ اور  بروقت فیصلہ سازی تھا۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی  دورہ کیا جہاں آرمی چیف کوکراچی شہر سمیت صوبے بھر کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی  ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے  کراچی میں امن وسلامتی سمیت اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر رینجرزاور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔