Sunday, September 8, 2024

دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والی فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، آرمی چیف

دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والی فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، آرمی چیف
December 1, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کرنے والی بہترین فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ آپریشن ردالفساد کے جاری ہونے کے باوجود ہم روایتی جنگوں کی تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں فارمیشن کور کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے  مشترکہ سرمائی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے  تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔