Thursday, April 18, 2024

دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح، بھارت تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرے: وزیراعظم نوازشریف

دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح، بھارت تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرے: وزیراعظم نوازشریف
October 21, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ان کی پہلی ترجیح ہے۔ بھارت تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا قربانیاں ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ جب اقتدار سنبھالا تو پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا، اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اس کے خاتمے کے مشن پر لگ گئے۔ ان کا کہنا تھا بھارتی رویے نے پاکستان کے امن کے جذبے کی نفی کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کی بنیادی وجہ کشمیر ہے۔ وہ تعلقات بہتر بناناچاہتا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرے۔ افغانستان میں امن اور خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی اور محبت کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔