Monday, May 13, 2024

دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیراعظم

دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیراعظم
September 25, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں نفرت انگیز گفتگو سے نمٹنے سے متعلق کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امتیازی سلوک، مذہبی اور عقیدت کی بنیاد پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ان کی وجوہات کا حل نکالنا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اسلامو فوبیا ،نفرت انگیز تقاریر کےخلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری طرف ترک صدر بولے  نفرت انگیز تقاریر انسانیت کے خلاف بدترین جرائم کا سبب بنتی ہے۔ پوری دنیا میں نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ مسلمان متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو گوشت کھانے پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔