Saturday, April 20, 2024

دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی ضلع باجوڑ کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ادارے کا تحفہ

دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی ضلع باجوڑ کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ادارے کا تحفہ
June 12, 2019
 باجوڑ (92 نیوز) دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی ضلع باجوڑ کیلئے پاک فوج نے جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ادارے کا خوبصورت تحفہ دے دیا۔ خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے قبائلی ضلع باجوڑ کے ہیڈکوارٹر خار میں نئی تعمیرشدہ یہ خوبصورت عمارت ہے خار پبلک اسکول اینڈ کالج کی جو اس پسماندہ اور دہشت گردی کی جنگ سے متاثرہ ضلع کے مکینوں کے لئے پاک فوج کا تحفہ ہے۔ ادارے میں ماہ اگست سے تعلیمی سلسلہ شروع ہو جائے گا۔  دہشت گردی ، متاثرہ ، قبائلی ، ضلع ، باجوڑ ، جدید ، سہولیات ، آراستہ ، تعلیمی ادارے ، تحفہ ساٹھ کنال کے رقبے پر تعمیر اس جدید تعلیمی ادارے میں تئیس کلاس رومز، سائنس اینڈ آئی لیبارٹریز کے علاوہ کھیل کا میدان اور ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔ ادارے میں قبائلی اضلاع اور خصوصا باجوڑ کے نو سو اسی طلبہ اعلٰی معیار کی تعلیم سے آراستہ ہوسکیں گے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کے قیام مقامی طلبہ کو اپنے علاقے میں ہی معیاری تعلیم کی سہولت میسرآگئی ہے۔