Friday, April 19, 2024

دہشت گردوں کے مالی معاون 124 بنک اکاﺅنٹس پکڑے گئے !!! اکاﺅنٹ ہولڈرز کے بارے میں تحقیقات جاری

دہشت گردوں کے مالی معاون 124 بنک اکاﺅنٹس پکڑے گئے !!! اکاﺅنٹ ہولڈرز کے بارے میں تحقیقات جاری
June 23, 2015
لاہور (92نیوز) خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والی تنظیموں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ان تنظیموں کے ایک سو چوبیس بنک اکاونٹس کو منجمد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والی تنظیموں کا سراغ لگا لیا گیا۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر ان تنظیموں کے ایک سو چوبیس بنک اکاونٹس کو منجمد کر دیا گیا۔ یہ بنک اکاونٹ ملتان، لاہور، بہاولنگر، جھنگ، اسلام آباد اور پشاور میں کھولے گئے تھے۔ ان اکاونٹس میں ایک ارب سے زائد کی رقم موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ تنظیمیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہی تھیں۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسٹیٹ بنک نے کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ اکاونٹ ہولڈرز کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔