Wednesday, May 15, 2024

دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، وزیراعظم

دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، وزیراعظم
June 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی۔ شہدا کےاہل خانہ سےاظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

گزشتہ روز کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کے حملے میں چار جوان شہید اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔