Saturday, May 18, 2024

دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن لڑائی !!! پاک فوج نے شوال میں زمینی فوج اتارنے کا فیصلہ کر لیا

دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن لڑائی !!! پاک فوج نے شوال میں زمینی فوج اتارنے کا فیصلہ کر لیا
June 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے آخری مرحلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں زمینی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زمینی آپریشن جولائی میں شروع کر دیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کا 90 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا ہے تاہم باقی ماندہ 10 فیصد علاقے کےلئے فضائی اور زمینی کارروائی زوروں سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اس وقت شمالی ویز ستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی آپریشن کر رہی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں اب تک کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گڑھ تصور کئے جانے والے علاقے شوال میں مربوط زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سکیورٹی زرائع نے بتایا کہ آپریشن جولائی کے مہینے میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے اس حوالے سے سکیورٹی فورسز نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔