Wednesday, April 24, 2024

دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دینگے !!! پاکستان خطے کے امن کیلئے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے: آرمی چیف کا جنوبی افریقی ڈیفنس کالج میں خطاب

دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دینگے !!! پاکستان خطے کے امن کیلئے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے: آرمی چیف کا جنوبی افریقی ڈیفنس کالج میں خطاب
July 8, 2015
لاہور (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقا میں ڈیفنس کالج کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے امن کےلئے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، چن چن کر ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کےلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ میں نیشنل ڈیفنس کالج اور سکیورٹی اسٹڈیز میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، قوم کی حمایت سے سکیورٹی فورسز کو مکمل کامیابیاں ملی رہی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دینگے، ان کا تعاقب کر کے خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلئے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پاک آرمی ایک پیشہ ورانہ اور اعلیٰ تربیت یافتہ فوج ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیاں پاک فوج کے پیشہ ورانہ فورس ہونے کی عمدہ مثال ہیں۔