Sunday, September 8, 2024

دہشت گردوں کا مقصد پاکستان‘ بھارت میں شکوک پیدا کرنا ہے: امریکا

دہشت گردوں کا مقصد پاکستان‘ بھارت میں شکوک پیدا کرنا ہے: امریکا
January 16, 2016
واشنگٹن (92نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاک بھارت وزرائے اعظم نے دہشت گردی سے لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دونوں ممالک مذاکرات کاعمل جاری رکھیں۔ دہشت گردوں کا مقصد قومی قیادت کے درمیان تعاون میں شکوک پیدا کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کا دہشت گردی کے خلاف عزم خوش آئند ہے اور امریکا بھی پاکستان اور بھارت سے اسی نوعیت کے عزم کی توقع رکھتا ہے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے اقدامات تلاش کریں۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد قومی قیادت کے درمیان تعاون میں شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا عمل مشکوک نہ ہو۔