Friday, April 26, 2024

دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی تدفین کر دی گئی 

دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی تدفین کر دی گئی 
March 7, 2017
مری (92نیوز)افغان بارڈر پر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں نائیک حوالدار صفدر حسین اور جوان نیک محمد کو اُن کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔  جوانوں کی نماز جنازہ میں فوجی جوانوں ، اہم سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق  پڈعیدن کے نواحی علاقے دریاخان مری کے گاؤں محمد یوسف اعوان سے تعلق رکھنے والے آرمی کے جوان نائیک حوالدار صفدر حسین کی میت آبائی گاؤں محمد یوسف اعوان لائی گئی، جہاں پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید  کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں فوجی آفسروں سمیت فوجی جوانوں اور علاقے بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات  اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ دوسری طرف پاک افغان بارڈر پردہشت گردوں کامقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر جوان نیک محمد کوان کے آبائی گاؤں مارو بھیو میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ  سپرد خاک کر دیا گیا،، ان کی میت کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ صدر مملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف کی جانب سے  قبر پر پھولوں  کی چادر چڑھائی گئی۔