Wednesday, April 24, 2024

دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت ملوث، پاکستان اقوام متحدہ میں بھرپور احتجاج کرے: حافظ سعید

دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت ملوث، پاکستان اقوام متحدہ میں بھرپور احتجاج کرے: حافظ سعید
May 20, 2015
میرپور خاص (92نیوز) امیر جماعت الدعوة حافظ سعید نے کہا ہے کہ افغانستان کی زمین کو کو ن پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے یہ پوری دنیا جانتی ہے، بھارت کی ”را“ ایجنسی سندھ اور بلوچستان میں اپنی مذموم کارروائیاں کر رہی ہے جس کےلئے پاکستان کو اقوام متحدہ میں بھرپو ر احتجا ج کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے میرپورخاص میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک آج دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جس کے پیچھے بھارت ملوث ہے، بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر وارہا ہے، آج کے ملکی حالات میں پاکستان کی عوام کی آخری امید پاکستان کے حکمران نہیں بلکہ عوام کی آخری امید پاکستان کی فوج بن گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں طالبان تنظیموں کی کوئی بھی حیثیت نہیں ہے بلکہ بھارت اپنی ایجنسی ”را“ کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے۔