Tuesday, April 16, 2024

دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں :وفاقی وزیر مذہبی امور

دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں :وفاقی وزیر مذہبی امور
March 29, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں انھیں معاف نہیں کیا جا سکتا تمام مذاہب کو ساتھ ملا کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ بین المذاہب کونسل کے زہر اہتمام امن ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مذاہب کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات بھلا کر انسانیت کی بقا اور پائیدار امن کے لئے کام کرنا ناگزیز ہو چکا ہے ۔ تمام مذاہب کو مشترک اقدارکوفروغ دینا  چاہیے سچائی، انصاف ،محبت اور آزادی ہی دنیا کو پائیدار امن دے سکتی ہے۔