Tuesday, May 14, 2024

دہشت گرد کلبھوشن کیس ، عالمی عدالت میں بھارت کے دلائل مکمل

دہشت گرد کلبھوشن کیس ، عالمی عدالت میں بھارت کے دلائل مکمل
February 20, 2019
دی ہیگ ( 92 نیوز ) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادو کیس میں بھارت کے دلائل مکمل ہو گئے۔ سماعت کے دوران پاکستان کے دلائل پر بھارتی وکیل نے جواب الجواب دلائل میں بھی صرف الزام تراشی کا سہارا لیا۔ کلبھوشن کے جعلی پاسپورٹ کے بارے میں بھارت کوئی جواب نہ دے سکا۔ خاور قریشی کے مضبوط دلائل سے پریشان ہو کر ہریش سالوے حواس باختہ ہو گئے۔ کلبھوشن یادو کیس میں بھارت کو ہر لمحہ خفگی کا سامنا ہے۔ ذلت مقدر بن گئی۔ بھارتی وکیل بوکھلا گیا، جواب الجواب میں بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ بھارتی وکیل نے پلوامہ حملہ کا ذکر چھیڑا جبکہ ایران حملے میں ملوث قرار دینے کی کوشش کی۔ جھوٹ اور فریب سے دل نہ بھرا تو شواہد اور فیصلے کی نقول فراہم نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ دلائل میں پاکستان کی فوجی عدالتوں پر تنقید کی، پھر وہی پرانی باتیں دہرا دیں۔ بینک اکاؤنٹ میں پنشن کے پیسے آنے سے بھی مکر گیا۔ پہلے پاسپورٹ کے معاملہ پرجواب دینے سے گریز کیا، کچھ نہ بن سکا تو موقف اپنایا کہ اگر حسین مبارک کے  جعلی نام سے بنایا گیا  پاسپورٹ  بھی ہو تو تب بھی موت کی سزا نہیں ہو سکتی۔ آخر کار ریلیف کی اپیل کر ہی دی۔ قونصلر تک رسائی مانگی اور معاملہ سول عدالت کو بھیجنے کی استدعا کر دی۔ دوسری جانب عالمی عدالت نے ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی کو تبدیل کرنے کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے کلبھوشن کیس میں  جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بنچ کا حصہ قرار دیدیا ہے۔ عدالت کے مطابق جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اس کیس کی کارروائی میں حصہ لیا، ان کو ٹرانسکرپٹ بھجوائے جا رہے ہیں اور ویڈیو لنک دستیاب ہے۔