Tuesday, May 21, 2024

دہشت گرد کسی نظریے کی نمائندگی نہیں کرتے : پرویز رشید

دہشت گرد کسی نظریے کی نمائندگی نہیں کرتے : پرویز رشید
December 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 16 دسمبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ معصوم بچوں پر حملہ بزدلانہ عمل تھا‘ دہشت گرد انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہیں۔ اے پی ایس کے شہداءکی پہلی برسی کے موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ پاکستان میں 16 دسمبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ معصوم بچوں پر حملہ بزدلانہ عمل تھا۔ اپنے پیغام میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کسی نظریے کی نمائندگی نہیں کرتے۔ دہشت گرد انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہیں‘ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف واضح پیغام دیا۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ معصوم شہداءکے لواحقین کا غم بیان نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کے خلاف قوم یکجا ہے‘ بچے ہمارا مستقل ہیں اور مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے۔