Sunday, September 8, 2024

'دہشت گرد چاہتے ہیں نظام زندگی رک جائے مگر یہ چلتا رہے گا'

'دہشت گرد چاہتے ہیں نظام زندگی رک جائے مگر یہ چلتا رہے گا'
January 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چارسدہ میں دہشت گردی کی کارروائی بزدلانہ فعل اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ سکیورٹی اداروں نے بروقت ردعمل دکھایا ورنہ زیادہ نقصان ہونا تھا۔ کہتے ہیں حالت جنگ میں ہیں۔ نظام زندگی نہیں رکے گا۔ شکست دہشت گردوں کو ہی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پارلیمنٹ دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور درعمل دکھایا ورنہ زیادہ نقصان ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے امن تباہ کرنے کے لئے نظام زندگی مفلوج کرنے کی کوشش کی لیکن نظام زندگی چلتا رہے گا‘ شکست دہشت گردوں کی ہی ہوگی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔