Sunday, September 8, 2024

دہشت گرد پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنا رہے ہیں: امریکہ

دہشت گرد پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنا رہے ہیں: امریکہ
January 21, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان مارک ٹونر کا اپنے ایک جاری بیان میں کہنا تھا کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر پاکستان کی آئندہ کی نسلوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مارک ٹونر نے کہا کہ ملک کو محفوظ،مستحکم اور خوش حال بنانے کی کوششوں میں امریکا پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مارک ٹونر کا مزید کہنا تھا کہ صدمے کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق افراد کیلئے دلی تعزیت اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔