Friday, April 26, 2024

دہشت گرد وائرس ہیں تو ہم اینٹی وائرس ہیں : کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی خواتین افسران کی گفتگو

دہشت گرد وائرس ہیں تو ہم اینٹی وائرس ہیں : کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی خواتین افسران کی گفتگو
August 1, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تیسری پاسنگ آﺅٹ تقریب میں شریک خواتین افسران نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، اگر دہشت گرد یہ سمجھتے ہیں کہ وہ وائرس کی طرح ہمارے ملک میں پھیل چکے ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہم اینٹی وائرس ہیں۔ بعدازاں آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ کے واقعہ کے بعد ہمیں اپنی حفاظت کی ضرورت نہیں، سی ٹی ڈی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور اس مقصد کیلئے افغان مہاجرین کی بھی سکروٹنی کی جارہی ہے۔