Thursday, April 25, 2024

دہشت گرد خوف کی فضا سے الیکشن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

دہشت گرد خوف کی فضا سے الیکشن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو
July 15, 2018
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد خوف کی فضا سے الیکشن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا ، الیکشن وقت پر ہونگے۔ سانحہ مستونگ کے باعث پیپلز پارٹی نے مالاکنڈ ریلی منسوخ کر دی۔ اس حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیلپز پارٹی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مالا کنڈ سے سیاسی رشتہ نہیں ہے، یہاں کی عوام پہلے کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے،ہم پاکستان کی بنیادیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں،دہشت گردی سے جو علاقے زیادہ متاثر ہیں ان میں مالا کنڈ ڈویثرن کو بھی شامل کریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کیلئے سازگاز ماحول نہیں مل رہا۔ انتظامیہ مختلف جگہوں پر ہمیں تنگ کر رہی ہے۔ سپیشل پارٹی کو الیکشن میں فیور کیا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن کو ہم نے اس پر درخواست بھی دی ہے، معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھائیں گے۔ جو بھی مشکلات ہیں وہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صاف وشفاف الیکشن ہمارا حق ہے، متنازع پارلیمنٹ ہوگی تو عوامی مسائل حل کرنا مشکل ہوگا۔ مشکلات کے باوجود بھی پیپلز پارٹی رزلٹ بھی دکھائے گی، مشکلات سے ہمارے کارکن جذبے میں آتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن جو دیگر سیاسی رہنما گرفتار ہوئے ہیں اس کی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔ سیاسی جماعتوں سے جو درخواستیں آتی ہیں، وہ الیکشن کمیشن کے پاس ثبوت کے ساتھ آتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو ہماری شکایات پر اقدامات کرنا ہونگے۔ دہشت گردی جیسے ایشو سینئر رہنما اور عوامی قیادت ہی حل کر سکتی ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر جب سے یہ پلان بنا ہے اس پر مسلسل بات کر رہا ہوں ،جب بھی نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہمیشہ اس پر آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پر عملدر آمد نہیں ہورہا، انتہا پسندی کیخلاف جو اقدامات اٹھانے تھے ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔