Wednesday, April 24, 2024

دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے: امریکہ

دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے: امریکہ
October 29, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی جیسے خطرے سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ ہے، دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلئے ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان شدت پسندی کو ختم کرنے کیلئے مخلص ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر براک اوباما اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کو ڈکٹیٹ کر سکتے ہیں تاہم دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے خدشات سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، پاکستان بخوبی جانتا ہے کہ دہشت گردی خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ امریکا جانتا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام خود دہشت گردی کا شکار ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی شہریوں نے جان کی قربانیاں دیں اور پاکستان دہشت گردی جیسے خطرے سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے۔