Thursday, March 28, 2024

دہشت گرد بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، خاتمہ کر کے رہیں گے: صوبائی وزیر داخلہ

دہشت گرد بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، خاتمہ کر کے رہیں گے: صوبائی وزیر داخلہ
October 21, 2015
کوئٹہ (92نیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے تاہم امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیرملکی آقاوں کے ایما پر پلنے والے دہشت گرد صوبے کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں تاہم جب تک بلوچستان میں ایک بھی دہشت گرد زندہ ہے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جلوس کے راستوں پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے جبکہ سراغ رساں کتوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہر میں گشت کے دوران سکیورٹی کے انتظامات بہتر تھے تاہم سریاب کے علاقے میں کوئی بھی پولیس گشت یا اہلکار نہیں دیکھا جس کی فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔