Tuesday, April 23, 2024

دہشت کی علامت قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹے گرفتار

دہشت کی علامت قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹے گرفتار
November 16, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹے گرفتار ہوگئے۔ قبضہ مافیا کے خلاف لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا، منشا بم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پسٹلز برآمد کرلیے گئے۔ سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا کہنا ہے قبضہ مافیا نے شریف شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی تھی۔