Thursday, April 18, 2024

دہائیوں بعد کورین خطے میں کشیدگی کم ہونے لگی

دہائیوں بعد کورین خطے میں کشیدگی کم ہونے لگی
April 18, 2018
سئیول ( 92 نیوز ) کئی دہائیوں کی سرد مہری کےبعد کورین خطے کی کشیدگی کم ہونے لگی۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کی شمالی کورین رہنما سے خفیہ ملاقات ہوئی ، جبکہ کم جونگ ان نے 327 اپریل کو جنوبی کوریا کے دورے کا اعلان کردیا۔ کوریا کے خطے میں 68 سال کی کشیدگی کے بعد اس خطے میں امن کے آثار پیدا ہوگئے ۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے حکام کی براہ راست بات چیت ہوئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تاریخی ملاقات کے بارے میں معاملات طے کیے جا سکیں۔ امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ بات چیت میں کون شامل تھا تاہم امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے ایسٹر کے موقع پر شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا تھا جہاں ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرزکےمطابق ٹرمپ نےیہ بھی کہا کہ انکی بذات خود شمالی کورین سپریم لیڈر کم جونگ ان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے اس کی بات کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن اور جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان کے درمیان بھی ملاقات کا باضابطہ اعلان کردیا۔ دونوں رہنما  27اپریل کوسیئو ل میں ملاقات کریں گے جہاں ممکنہ طور پر اختلافات کے خاتمے کا اعلان بھی متوقع ہے۔