Saturday, April 20, 2024

دھونی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے دستبردار

دھونی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے دستبردار
January 4, 2017

 ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ سٹار مہندر سنگھ دھونی نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی کپتانی سے علیحدگی اختیار کر لی۔کہتے ہیں دونوں فارمیٹس میں اب صرف بطور کھلاڑی ہی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کے کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دھونی نے اب صرف بطور کھلاڑی ٹیم میں رہنے کی خوہش ظاہر کی ہے،وہ کپتانی کیلئے کسی اور کو موقع دینا چاہتے ہیں۔دنیا بھر میں اس اعلان پر کرکٹ شائقین حیران ہیں،انہوں نے 2014 میں آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر کے بھی دنیا کو حیران کر دیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی بھارت کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے تینوں فارمیٹس،ٹی ٹونٹی،چیمپئنز ٹرافی اور ون ڈے ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک دھونی کی جگہ پر نئے کپتان کا اعلان نہیں کیا۔